ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پانڈیچیری میں قانون وانتظام پر دھیان دینے کی ضرورت ہے:کرن بیدی

پانڈیچیری میں قانون وانتظام پر دھیان دینے کی ضرورت ہے:کرن بیدی

Wed, 24 Aug 2016 19:18:10    S.O. News Service

پانڈیچیری، 24؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پانڈیچیر کو جرائم سے پاک مرکزکے زیرِ انتظام علاقہ بنانے کا ہدف طے کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے آج حکومت سے قانون وانتظام کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا اور شہر کی تصویر بدلنے کے لیے سوچھ بھارت مشن پر توجہ دینے کامسئلہ اٹھایا۔اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے دن اپنے روایتی خطاب میں بیدی نے کہاکہ ہمیں قانون وانتظا م پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نگرانی اور پولیس فورس کے جدید کاری کے ذریعہ ہم پانڈیچیری کوزیروکرائم والی مرکزکے زیرِانتظام ریاست بناسکیں۔ہم اسے تیزی سے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے شہریوں اور سیاحوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو گا۔پانڈیچیری کی طرف سے قابلِ ذکرترقی خاص طورپرصحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے میدان میں کئے گئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پھر بھی بہتری کی کافی گنجائش ہے۔انہوں نے یہ بھی تجویزدی کہ حکومت سوچھ بھارت مشن پر توجہ مرکوز کرے تاکہ پانڈیچیری ملک میں پہلی کھلے میں قضائے حاجت سے پاک مرکزکی زیرِ انتظام ریاست بن سکے۔یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے عوامی مقامات اور ہر گھر میں بیت الخلاء بنانے کے ساتھ ہی لوگوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے ۔کرن بیدی نے کہاکہ ہمیں ایک مشن کی طرح کوڑا جمع کرنے، ٹینکوں ، نالوں اور گٹر کی صفائی کو بھی منظم کرنے اور مرکز کی زیر انتظام ریاست کی شبیہ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔پڈوچیری اپنے مالی وسائل کا ایک بڑا حصہ دیگر اخراجات میں خرچ کرتا ہے اور ترقیاتی کاموں کے لیے صرف محدود حصہ ہوتا ہے۔بیدی نے کہا کہ اس وجہ سے مناسب نظام کے ذریعے مختص وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے موزوں پالیسیاں بنانی لازمی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت مالی مشکلات سے ترجیحی بنیادپر نمٹے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو اسمارٹ سٹی کی فہرست میں لانے کے لیے کوشاں ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پڈوچیری میونسپل کارپوریشن کے لیے اسمارٹ سٹی کی تجویز تیار کی جائے گی اور مرکزی شہری ترقیات کی وزارت کے پاس جمع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت درج فہرست ذات ، پسماندہ طبقوں، اقلیتوں،معذوروں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پابندعہد ہے۔انہوں نے حکومت کو ترقی پسند قیادت فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلی وی نارئن سامی کو مبارکباد بھی دی۔


Share: